پہلا سعودی امدادی طیارہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان لے کر لیبیا پہنچ گیا۔ طیارہ کنگ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے روانہ ہوا اور بنغازی شہر کے بینینا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپہنچا۔ طیارے میں 90 ٹن اشیائے خورونوش اور پناہ گاہ سے متعلق اشیا موجود ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے ادارہ ’’کنگ سلمان ریلیف‘‘ کی جانب سے امدادی سامان لیبیا میں تباہ کن زلزلہ کے متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ اس سے قبل ادارہ نے کہا تھا کہ برادر اسلامی ملک لیبیا کو امدادی سامان کی ترسیل کا آپریشن دو ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔
’’کنگ سلیمان ریلیف‘‘ کے مطابق امدادی سامان میں خشک راشن، خیمے اور مختلف قسم کے طبی آلات موجود ہیں۔ ’یہ امدادی سامان ’’کنگ سلمان ریلیف‘‘ مرکز کے اہلکار لیبیا کے ہلال احمر کے حوالے کریں گے۔
سمندری طوفان ’’ دانیال‘‘ نے مشرقی لیبیا میں واقع کئی شہروں اور قصبوں میں تباہی مچادی ہے۔ درنہ شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔