سعودی عرب کے ترانویں قومی دن پر فضائیہ،بحریہ کے شو اور دفاعی نمائشیں منعقد ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے 93 ویں قومی دن کے موقع پر مسلح افواج کے مملکت کے مختلف حصوں میں بحری اور فضائی شو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس موقع پردفاعی سازوسامان کی نمائشیں بھی ہوں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہی سعودی فضائیہ کے طیارے آیندہ ہفتے کے روز فضائی کرتبوں کا مظاہرہ کریں گے۔ ان میں ٹائیفون، ایف 15 ایس، تارنیڈو اور ایف 15 لڑاکا جیٹ شامل ہوں گے۔

ایئر شوز مملکت کے 13 شہروں میں منعقد ہوں گے۔ان میں الریاض، جدہ، ظہران، الدمام، الجوف، الاحساء، طایف، الباحہ، تبوک، ابھاء، خمیس مشیط اور الخبر شامل ہیں۔

سعودی فالکنزکی ایروبیٹک ٹیم قومی دن کی تقریبات کے موقع پر متعدد شہروں میں فضائی نمائشوں کا انعقاد کرے گی۔مملکت بھر کے شہریوں کو شاہی سعودی بحریہ کے مشرقی اور مغربی بیڑے کی پریڈ اور شوز دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

جدہ واٹر فرنٹ بحری جہازوں اور خصوصی میرین سکیورٹی کشتیوں کی پریڈ، ہیلی کاپٹروں کے فضائی شو اور فوجی پریڈ کے علاوہ ہتھیاروں اور سازوسامان کی نمائش کا مقام ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں