سعودی قومی دن :مملکت اور امارات میں آتش بازی کے مظاہرے کہاں دیکھےجاسکتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر مملکت اور ہمسایہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں رنگارنگ آتش بازی کے مظاہروں اور مختلف میلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ اس اختتام ہفتہ پردونوں ممالک میں اہم مقامات پر آتش بازی کے شو منعقد کیے جائیں گے اور ان سے رات کو آسمان جگمگا اٹھے گا۔

یہاں کچھ ایسی جگہوں کی تفصیل دی جاری ہے جہاں پر شہری اور مکین سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ آتش بازی کے شاندار مظاہرے دیکھ سکتے ہیں۔

سعودی عرب

سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کے مطابق سعودی عرب میں جدہ پرومینڈ ہفتے کے روز رنگا رنگ کھلی آتش بازی کا اہتمام کرے گا۔آتش بازی کا یہ مظاہرہ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

یہ شو بحیرہ احمر کے کنارے واقع شہر کے کئی حصوں سے نظر آئے گا، لیکن سب سے زیادہ دیکھنے کی جگہ سیرگاہ جدہ آرٹ پرومینڈ ہے۔

سعودی شہریوں کو جدہ پرومینڈ میں شاہی محافظوں کے مارچ کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا، جس میں مہندی اسٹیشن، چہرے پر پینٹنگ بنانے کے بوتھ اور بچوں کے کھیل کی جگہوں سمیت مختلف تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ ان سے شہریوں کو قومی دن کا ایک صحت مند تجربہ ہوگا۔

متحدہ عرب امارات

دبئی پارکس اور ریزارٹس 23 ستمبر کو ایک شو کی میزبانی کرے گا۔ اس کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق آتش بازی شام 7 بجے شروع ہوگی اور اس کے بعد رات 9 بجے دوسرا شو ہوگا۔

شائقین کو سعودی تھیم پر مبنی ایک شو دیکھنے کو ملے گا اور آتش بازی کے مظاہرے میں مملکت کے قومی پرچم کے رنگوں کا امتزاج پیش کرتے ہوئے سبز اور سنہری رنگ کی کرنیں آسمان کو روشن کریں گی۔

سعودی عرب کے قومی دن کے آئی کونز ۔
سعودی عرب کے قومی دن کے آئی کونز ۔

اس موقع پر زائرین موشن گیٹ دبئی، لیگولینڈ دبئی اور لیگو لینڈ واٹر پارک میں دیگر خاندانی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

قومی دن کی تاریخ

سعودی عرب کا قومی دن سنہ 1932 میں نجد اور حجاز پر مشتمل سلطنت کے اتحاد کی علامت ہے۔ سعودی عرب کے پہلے حکمران شاہ عبدالعزیز بن سعود خاندان کے نام پر نجد اور حجاز پر مشتمل سعودی عرب کا قیام عمل میں لائے تھے۔مملکت کا پہلا قومی دن 23 ستمبر 1965 کو منایا گیا تھا۔

رواں سال سعودی عرب نے 23 ستمبر کی سالانہ تقریبات سے قبل ’’ہم خواب دیکھتے ہیں اور ہم حاصل کرتے ہیں‘‘ کے نعرے کے تحت اپنے 93 ویں قومی دن کی ایک نئی شناخت کی نقاب کشائی کی ہے۔

قومی دن کی سرکاری ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ’’اس بادشاہت کی بنیاد کے بعد سے ہمارے خواب رُکے نہیں ہیں، اور جب تک ہم زندہ ہیں، ہم ان کے حصول کے لیے کوشاں رہیں گے۔آئیے اپنی کامیابیوں کا جشن منائیں‘‘۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ویب سائٹ پر کہا کہ نئی شناخت ’’ان پُرجوش کوششوں اور اقدامات کا احترام کرتی ہے جو شہریوں اور رہائشیوں کے مفاد میں کیے جارہے ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں