بحرینی فوج پر حوثیوں کا حملہ قابل مذمت ہے: سلامتی کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سلامتی کونسل نے یمن میں قانونی حیثیت کی حمایت کے لیے سعودی عرب میں اتحاد کے اندر موجود بحرین کی فوج پر حوثی گروپ کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حوثیوں کے اس حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں اس حملے کو امن عمل اور علاقائی استحکام بالخصوص یمن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردانہ حملے بند کریں اور سعودی عرب کے ساتھ سرحد کے قریب شہروں میں انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے گریز کریں ۔ سلامتی کونسل نے اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

سلامتی کونسل کے رکن ملکوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

کونسل کے ارکان نے مستقل جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے یمن میں ایسے سیاسی حل تک پہنچنے کی کوششوں کی حمایت کی جس سے یمنیوں کے مصائب کا خاتمہ ہو۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے تنازعات کے حل تک پہنچنے میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کی کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

بحرین کی ڈیفنس فورس کے جنرل کمانڈ نے اطلاع دی ہے کہ یمن کے ساتھ سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر حوثی باغیوں کے حملے میں ایک افسر اور ایک عام شہری جاں بحق ہوگیا۔ اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں