سعودی انسانی حقوق کمیشن کا انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سعودی انسانی حقوق کمیشن نے ریاض میں کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں ایک چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن) کے تعاون سے منعقدہ اس ورکشاپ میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق انتظامی ڈیٹا کی نگرانی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ماہرین کا بنیادی مقصد افراد کی اسمگلنگ سے متعلق انتظامی ڈیٹا کی بین الاقوامی درجہ بندی کے بنیادی اصولوں کو عملی جامہ پہنانا تھا۔

ورکشاپ کے تمام سیشنز کے دوران انسانی اسمگلنگ سے متعلق انتظامی ڈیٹا کی اہمیت کو بخوبی دریافت کیا گیا نیز افراد کی اسمگلنگ سے متعلق انتظامی ڈیٹا کی بین الاقوامی درجہ بندی بھی کی گئی۔

بحث میں ڈیٹا جمع کرنے، اس کے انتظام، ڈیٹا کی خلاف ورزیوں کے خلاف حفاظت، اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے معلومات کے اشتراک کے پروٹوکول پر محیط تھا۔ شرکاء نے ڈیٹا کے تجزیہ اور اسے پیش کرنے کے عمل میں بھی دلچسپی لی۔

ورکشاپ جس میں بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کے بین الاقوامی ماہرین کی مہارت سے استفادہ کیا گیا، اس میں تنظیم کے شعبۂ تحفظ کے سربراہ نے شرکت کی۔

یہ تقریب انسانی اسمگلنگ کے جرائم کا مقابلہ کرنے والی کمیٹی اور بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کے تعاون سے شروع کیے گئے تربیتی اقدامات کا حصہ تھی۔

یہ جاری منصوبے کا ایک اہم جز ہے جس کا مقصد دوسرے مرحلے کے دوران سعودی مملکت میں انسانی سمگلنگ کا مقابلہ کرنے کے طریقۂ کار کو بہتر کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں