مصر کے وزیر خارجہ نے ایک مرتبہ پھر مصر کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ غزہ سے بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کو اپنے وطن سے باہر بے گھر نہیں کیا جانے دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ سامح شکری ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایک سوال میں ان سے پوچھا گیا تھا ' آیا یہ درست کے کہ اسرائیل اور امریکہ مصری قرضوں کی معافی کے بدلے میں مصر کو سینا میں فلسطینیوں کو بسانے پر قائل کر رہے ہیں۔ ؟
ان کا کہنا تھا ' اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ واضح رہے غزہ کے فلسطینیوں کی مصر منتقل کی کسی بھی صورت کو قبول نہ کرنے کا مصر کی طرف سے پہلے بھی اعلیٰ ترین سطح سے کھلے لفظوں میں اعلان کیا جا چکا ہے۔
اب ایک مرتبہ پھر وزیرخارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا ، اور نہ ہی فلسطینی بے گھروں کو ان کے وطن سے دور لے جاکر بے گھر کرنے کی صورت پیدا کی جا سکتی ہے۔