غزہ میں جنگ بندی کامیاب ثابت ہوئی،چاہتے ہیں یہ جاری رہے: بلینکن
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے جمعرات کو اسرائیل کے دورے کے دوران تل ابیب میں اسرائیلی قیادت سے ملاقات میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں چند روز کی جنگ بندی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہے۔
انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ "جنگ بندی کا عمل ثمر آور اور اہم ہے۔ہمیں امید ہے کہ یہ جاری رہے گا"ْ
رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلینکن نے مزید کہا کہ "امریکا اپنے دفاع کے حق میں اسرائیل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے کہ 7 اکتوبر کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں"۔ ان کا اشارہ سات اکتوبر کی طرف تھا جب حماس کی طرف سے جنوبی اسرائیل پر حملہ کردیا تھا۔
غزہ میں جنگ بندی کامیاب ثابت ہوئی
بلینکن نے جمعرات کو کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قیدیوں کو آزاد کرنے اور غزہ کی پٹی تک انسانی امداد پہنچانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہے اور امریکا کو امید ہے کہ یہ جاری رہے گی۔
I am heartened to see another American included among the hostages released in Gaza. The pause in fighting has demonstrated success in securing the freedom of hostages and in delivering humanitarian aid to Gaza – we want to see it continue.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) November 30, 2023
بلینکن نے "ایکس" پلیٹ فارم پر لکھا کہ "مجھے غزہ میں آزاد کیے گئے یرغمالیوں میں ایک اور امریکی کی موجودگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ لڑائی کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کامیاب ثابت ہوئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے"۔
مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکا نے اسرائیل پر جنگ بندی کو مزید ایک دن تک بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
تیسرا دورہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن جمعرات کو تل ابیب پہنچے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے خطے کا ان کا تیسرا دورہ ہے۔
بلینکن عارضی جنگ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اسرائیلی رہ نماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وہ قیدیوں کےتبادلے اور غزہ کے لیے انسانی امداد کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایک فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ بلینکن کے مقبوضہ مغربی کنارے کا بھی دورہ کرنے کی توقع ہے اور امکان ہے کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔
امریکی وزیرخارجہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے دورے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کو جاری رکھنے کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے جاری رہنے کا مطلب مزید امداد کا داخلہ ہے۔