برطانوی میری ٹائم گروپ نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے برطانوی بحری جہاز کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ میری ٹائم گروپ نے یہ اطلاع اتوار کے روز دی ہے۔
بغیر نام کے جہاز پر راکٹ سے اس وقت حملہ کیا گیا جبکہ وہ یمن کے مغربی ساحل سے 35 سمندری میل کے فاصلے پر جنوب کی طرف سفر کر رہا تھا۔ برطانیہ میں قائم کمپنی نے مزید کہا کہ متاثرہ جہاز راکٹ حملے سے متعلق پریشان کن کال جاری کر رہا تھا۔ جس کے جواب میں جہاز کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا۔
یہ واقعات اس وقت سے سامنے آرہے ہیں جب ایک اسرائیلی جہاز کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے گروپ نے قبضہ میں لیا تھا۔