آج سوموار کو ایک بار پھر ایران نے بھارت کے قریب ایک بحری جہاز پر تہران کے ملوث ہونے سے متعلق امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
پیرکو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کے قریب کیمیکل مواد سے لدے ٹینکر پر حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔
ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران بین الاقوامی آبی گذرگاہوں کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے ہم پر عالمی پانیوں میں تخریب کاری کے الزامات بے بنیاد اور بے سود ہیں۔
کل اتوار کو امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کے ساحل پر ہفتے کے روز ایک کیمیکل ٹینکر کو جس ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا وہ "ایران سے لانچ کیا گیا تھا"۔
اسرائیل کی جانب سے حماس کے خاتمے کے لیے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پینٹاگان نے عوامی سطح پر ایران پر جہازوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔
برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ اسے بھارت کے شہر ویراول سے 200 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک جہاز پر ڈرون حملے کی اطلاع ملی تھی۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔
بحر ہند میں ہفتہ کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے حوالے سے تشویشناک سمجھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی باغیوں نے کئی بار بحیرہ احمر سے گذرنے والے بحری جہازوں پر حملے کیے گئےہیں۔
ہفتے کے روز ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے تہران کے خلاف تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ اپنے طور پر کام کر رہا ہے۔
اس سے پہلے ہفتے کے روز برطانوی بحریہ کے یوکے میری ٹائم ٹریڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے اعلان کیا تھا کہ ایک ڈرون نے ہندوستان کے ساحل پر ایک جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
برطانوی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی ایمبرے نے بھی کہا کہ اسرائیل کا ایک تجارتی جہاز بھارت کے مغربی ساحل پر ڈرون حملے کا نشانہ بنا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔
-
جہازوں پرحوثی حملوں میں ایران ملوث نہیں: ایران
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
ایران میں سویڈش شہری کو پھانسی کا واضح خطرہ ہے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ سویڈش شہری کو ایران میں پھانسی کا خطرہ ہے۔ ہفتہ کے ...
مشرق وسطی -
ہندوستان کے ساحل پر جہاز پر حملہ کرنے والا ڈرون ایران سے لانچ کیا گیا تھا: پینٹاگان
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان) نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز بھارت کے ...
بين الاقوامى