جنوبی کوریا نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ایک افسر کی اچانک موت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ فوجی افسر متحدہ عرب امارات کے فوجی اڈے کی چھت پر پیر کے روز بےہوش پایا گیا۔ جسے بعد میں فوجی ہسپتال لے جایا گیا۔ لیکن وہاں اس کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
کورین نیوز ایجنسی 'یون ہیپ' کے مطابق کورین فوجی افسر 'سپیشل وار فیئر کمانڈ' کا حصہ تھا اور اسے نومبر 2023 میں متحدہ عرب امارات میں تعینات کیا گیا تھا۔
نوجوان کورین افسر عمارات کے فوجی یونٹ 'اخ' کا حصہ تھا۔ جو 2011 میں متحدہ عرب امارات میں تشکیل دیا تھا۔ اس یونٹ کا مقصد کورین شہریوں کی حفاظت کرنا اور اماراتی فوجیوں کو تربیت دینا ہے۔
واضح رہے کوریا اور امارات کے درمیان گہرے دوستنہ تعلقات ہیں۔ جو پچھلے 43 برسوں پر محیط ہیں۔ اس یونٹ کا قیام بھی انہی تعلقات کی ایک علامت کے طور پر عمل میں لایا گیا تھا۔
کوریا کے صدر یون سک ییول پچھلے سال جنوری میں اماراتی دورے پر گئے تھے۔ جہاں ان کی امارت کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس دورے کے نتیجے میں خلیجی ریاست نے مشرقی ایشیائی ملک کوریا میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات میں پہلا جوہری پلانٹ بھی جنوبی کوریا کی مدد سے لگایا گیا تھا۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں دونوں ملکوں کے درمیان 'فری ٹریڈ' کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ ماہ دسمبر میں ہی کورین آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔
-
جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کو سرعام گردن میں چھرا گھونپ دیا گیا
جنوبی کوریا کی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما لی جائی میونگ کو منگل کو جنوبی شہر ...
بين الاقوامى -
عراق کے عین الاسد امریکی فوجی مرکز پر مسلح ڈرون کو روک دیا گیا
عراقی فوج کے ذرائع نے پیر کو رائٹرز کو بتایا کہ دفاعی نظام نے عین الاسد فوجی مرکز ...
مشرق وسطی -
"پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر" غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نئی مشکل درپیش
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں 1600 فوجیوں کو نفسیاتی ...
مشرق وسطی