سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کردیا
سعودی کابینہ نے منگل کو غزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی، غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی عزائم کو مسترد کردیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت ہوا ہے۔
وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ’کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔‘
اجلاس میں غزہ پٹی پر ناجائز قبضہ بحال کرنے، یہودی بستیوں کی تعمیر اور غزہ سے اس کے باشندوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی حکام کے بیانات کو مسترد کیا گیا۔
یہ واضح کیا گیا کہ ’انسانی قانون اور بین الاقوامی قانونی ضوابط کی خلاف ورزی پر احتساب کا نظام موثر کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہوں گی۔‘
-
اقوام متحدہ کوغزہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر بہت تشویش
اغزہ میں جاری جنگ کے چوتھے ماہ کے آغاز پر دو مزید صحافیوں کی ہلاکت پراقوام متحدہ ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ جنگ نے ہزاروں بچوں کو یتیم کر دیا: شاہ عبداللہ
اردن کے شاہ عبداللہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ میں گہرائی میں کارروائیاں، نئی سرنگوں کا انکشاف
غزہ کی پٹی میں 3 ماہ سے جاری جنگ کو کم کرنے کے لیےامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن ...
مشرق وسطی