خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملائیشیا کے نئے بادشاہ سلطان ابراهيم بن السلطان اسكندر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے سلطان ابراہیم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے مکتوب میں سلطان ابراہیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور ملک کے لیے ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ سلطان ابراہیم نے آج بدھ کو تاج پوشی کی تقریب میں حلف اٹھا لیا ہے۔
خیال رہے کہ ملائیشیا میں پر پانچ سال بعد نو ریاستوں کے شاہی خاندانوں کو باری باری ملک کی بادشاہت ملتی ہے۔