ترکیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کے بہیمانہ قتل کے لرزہ خیز واقعے نےملک بھر میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردی کے موسم میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے سڑک کےکنارے کھڑے شخص کے ساتھ نیکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنی گاڑی میں بٹھایا مگر اس احسان فراموش نے ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
یہ لرزہ خیز واقعہ ترکیہ کے شہر ازمیرمیں پیش آیا جہاں 44 سالہ ڈرائیور اوگز ایرگ کو 19 سالہ دلیل ایسال نے پستول سے تین گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
زخمی ڈرائیورکو اس کے دوسرے ٹیکسی ڈرائیور ساتھیوں نے ابتدائی طبی امداد کے لیے گازیمیر کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے اتاترک ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اس کی سرجری کی اور اس کے جسم میں پیوست تین گولیاں نکالیں تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
مقتول ڈرائیور کی لاش اس کے ساتھی ڈرائیوروں نے 250 ٹیکسی کاروں کے قافلے میں ازمیر میں انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک میڈیسن کے مردہ خانے تک پہنچائی۔
250 taksi konvoy oluşturdu!
— 23 DERECE (@yirmiucderece) February 2, 2024
İzmir’de müşterisi tarafından vurularak katledilen taksi şoförü Oğuz Erge’nin arkadaşları, Erge'nin cenazesi Adli Tıp Kurumu'na götürülürken araçlarıyla konvoy yapıp olayı protesto etti.#taksici pic.twitter.com/YAK99q2MfU
ٹیکسی میں نصب نگرانی کے کیمرے نے جرم کی واردات کو ریکارڈ کرلیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جائے وقوعہ کے ارد گرد لگے خفیہ کیمروں میں قاتل کی نشاندہی ہوگئی جس کےبعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔
تین گولیاں
پولیس کو معلوم ہوا کہ نوجوان نے کچھ دیر تک ٹیکسی ڈرائیور کو مختلف پتوں پر گھومایا۔ ایک جگہ اس نے اترنے کے لیے گاڑی روکی اوراپنی جیب سے پیسے نکالنے کے بہانے پستول نکال کر ڈرائیور کو تین گولیاں ماریں۔
گولیاں مارنے کے بعد اس نے مزید تسلی کے لیے ڈرائیور کےمنہ پرزور دار تھپڑ بھی مارے۔ جب اسے اندازہ ہوا کہ ڈرائیور بے ہوش ہوگیا ہے تو اس نے گاڑی کی تلاشی لی۔ اس نے ڈرائیور کا ہیڈ فون اور موبائل فون چھین اٹھا لیا اور خالی کارتوس لے کر فرار ہو گیا۔
سی سی ٹی فوٹیجز سے پتا چلتا ہے کہ قاتل کچھ دیر گاڑی کے باہر سڑک کے کنارے کھڑا رہا۔ اس کے بعد وہاں سے ایک اور گاڑی پر بیٹھ کر نامعلوم سمت روانہ ہوگیا۔
پولیس نے اس جگہ پر تقریباً 70 سرویلنس کیمروں کے لینزسے 110 گھنٹے کی فوٹیج دیکھ کر مشتبہ شخص کی شناخت کی جس کے بعد اسے گرفتار کرکےآلہ قتل برآمد کرلیا
-
ترکیہ:امریکی فیکٹری میں یرغمالیوں کوبازیاب کرلیا گیا،حملہ آورباتھ روم جانے پرپھنس گیا
حملہ آور فیکٹری میں ملازم تھا اور غزہ میں جاری جنگ کی طرف "توجہ مبذول کروانا چاہتا ...
بين الاقوامى -
ترکیہ جمہوریت سنٹرل بینک کی گورنر نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
فاتح حان کی گورنر کے عہدے پر تقرری کے بارے میں فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کے ...
بين الاقوامى -
ترکیہ: اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے مزید 7 مشتبہ جاسوس گرفتار
ترکیہ کے حکام نے جمعہ کے روز چھاپوں کے دوران 7 ایسے مشتبہ افراد کی گرفتاری کی ...
بين الاقوامى