اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی العال نے پیر کے روز غزہ جنگ کے بعد سے صارفین کے مطالبات میں تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرچم بردار کمپنی آئندہ موسمِ گرما کے لیے آئرش دارالحکومت ڈبلن اور مراکش کے شہر مراکش کے لیے اپنی براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع نہیں کرے گی۔
العال کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلن پروازیں گذشتہ مارچ میں شروع کی گئی تھیں اور نومبر تک جاری رہنا تھیں لیکن حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے سے جنگ چھڑ جانے کے چند ہفتوں بعد اسے روک دیا گیا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر میں مراکش کے سفر کے خلاف اسرائیلی ایڈوائزی کے درمیان مراکش کی پروازیں روک دی گئی تھیں۔