میونخ سکیورٹی کانفرنس: سعودی وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے سمیت غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور اس ضمن میں بین الاقوامی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز سمیت متعدد عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں