فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں قحط کا سامنا ہے، فوری جنگ بندی کی جائے: صدر یورپین کمیشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے غزہ میں جاری صورت حال کے بارے میں ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اس وقت قحط کا سامنا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ ڈیر لیین نے اس امر کا اظہار قاہرہ میں صدر السیسی کے ساتھ سٹریٹیجک پارٹنر شپ کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یورپی کمیشن کی صدر نے کہا 'غزہ میں قحط کا سامنا ہے اور ہم یہ قبول نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لیے اب ضرورت ہے کہ بہت تیزی کے ساتھ جنگ بندی کی طرف بڑھا جائے۔ ایک ایسا جنگ بندی معاہدہ جس نے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالی رہا ہوں اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر مزید امداد کی ترسیل ممکن ہو سکے۔'

اس موقع پر مصر کے صدر السیسی نے کہا ' مصر اور یورپی رہنماؤں نے رفح میں اسرائیل کے زمینی حملے کو متفقہ طور پر رد کر دیا ہے۔' ان کا مزید کہنا تھا' اگر رفح پر بھی زمینی حملہ کیا گیا تو یہ غزہ میں ہونےوالی انسانی تباہی کو دوگنا کر دے گا۔ علاوہ ازیں اس جنگی صورت حال کے فلسطین کاز پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس لیے مصر اسے مسترد کرتا ہے۔'

واضح رہے یورپی یونین نے مصر کے لیے آٹھ ارب دس کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس امدادی پیکج سے مصری معیشت کو سنبھالا مل سکے گا نیز مصر میں روزگار کے موقع بڑھیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں