امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس نے اپنے اہداف اور مطالبات کو تبدیل کر دیا ہے اس لیے حماس نے اسرائیل، مصر اور قطر کے نمائندوں کے سامنے اپنے نئے مطالبات پیش کر دیے ہیں۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر نے یہ بات پیر کے روز دفتر خارجہ کی ہونے والی پریس بریفینگ کے دوران کی ہے۔
ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ امریکی اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے لیے اپنی کوششیں اور دباؤ جاری رکھے گا تاکہ اسرائیلی یرغمالی رہا ہوسکیں اور غزہ میں جنگ میں وقفہ آسکے۔
ترجمان نے فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرائن کولونا کی طرف سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے 'اونروا' کے بارے میں پیش کردہ رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا امریکہ اس رپورٹ کا جائزہ کے رہا ہے۔