سعودی عرب: دمام سے عراق کے شہر نجف کے درمیان براہ راست پروازوں کا جون سے آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت اور عراق کے درمیان فضائی سروس کے دائرے کو وسعت دیتے ہوئے دمام سے نجف کے درمیان یکم جون سے براہ راست پروازیں چلانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ عراق کے شہروں بغداد اور اربیل کے لیے سعودی عرب کی پروازوں کی تعداد میں بھی جون 2024ء سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔

سول ایوی ایشن نے کہا کہ سعودی عرب کے فضائی سروس سیکٹر میں ایک تزویراتی اقدام کے طور پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر کی250 منزلوں سے سالانہ 30 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ان منزلوں میں عراق بھی شامل ہے۔

سعودی عرب اورعراق کے درمیان مسلسل 27 سال فضائی سروس معطل رہنے کے بعد 2017ء میں فضائی سروس بحال ہوئی تھی۔ سعودی عرب کی فضائی کمپنی ’فلائی الناس‘ نے رواں سال جون سے دمام اور نجف کے درمیان پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔

یکم جون 2024ء سے شروع ہونے والے اس فلائیٹ آپریشن میں دونوں شہروں میں ہفتے میں تین پروازیں چلیں گی۔ ان شہروں کے سفر کے لیے بکنگ کی آن لائن سہولت موجود ہے جو کمپنی کی ویب سائٹ سے کی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں