اسرائیل: شہریوں کو موسیقی کے بین الاقوامی مقابلے 'یورو ویژن' کے لیے سفر سے روک دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

اسرائیل نے غزہ جنگ کے سات ماہ مکمل ہونے کے دنوں میں سویڈن کے شہر مالمو میں موسیقی کے مقابلے کے بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت کے لیے جانے والوں کو جمعہ کے روز ایک ٹرولنگ ایڈوائذری جاری کر کے مالمو جانے سے روک دیا ہے۔

یہ اسرائیلی فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے اسرائیل نے حتمی طور پر سمجھ لیا ہے کہ اس کی غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے 34596 فلسطینیوں کی ہلاکت نے کم از کم اسرائیلی شائقین کے لیے رنگ میں بھنگ ڈال دی۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تھریٹ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں بڑا سنجیدہ خطرہ ہے کہ حملے ہو سکتے ہیں۔

جاری کی گئی ایڈوائزری میں غزہ جنگ کے پس منظر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف احتجاج اور مطالبات کی وجہ سے یہودیوںاور اسرائیلیوں کے لیے سویڈن میں خطرات ہو سکتے ہیں۔

کیونکہ دہشت گرد گروہ اسرائیل کے خلاف جاری احتجاج کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نیز اسرائیل مخالف ماحول کی وجہ سے سویڈن میں اس موسیقی کو دیکھنے اور سننے والوں کو خطرات ہوں گے۔

اسرائیل نے اپنے شہریوں کے لیے یہ انتباہی وارننگ جمعرات کو اسرائیلی حکومت نے جاری کی ہے۔ اس انتباہی آیڈوائزری میں دو ٹوک کہا ہے کہ یورویژن سے پہلے سویڈن جانے سے پہلے گریز کریں۔ کیونکہ معتبر ذرائع نے اس بارے میں سخت خطرے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی قومی سلامتی کونسل نے 7 سے 11 مئی تک ہونے والے موسیقی کے مقابلوں میں شرکت کرنے اور انہیں دیکھنے جانے کے لیے سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو کا منصوبہ بنانے والے اسرائیلیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل نہ کریں اور مالمو نہ جائیں۔

اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ تھریٹ ایڈوائزری میں طمخطرے کی تیسری یعنی عام خطرے سے زیادہ کی سطح ظاہر کی گئی ہے۔

نیز اسرائیلی ایڈوائزری میں ان لوگوں کے لیے جن کو ہر صورت جانا ضروری ہے ان کے لیے اسرائیلی فوج کی 'ہوم فرنٹ کمانڈ ایپلی کیشن' استعمال کرنی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ تاکہ مالمو میں کسی ہنگامی صورتحال میں حقیقی وقت میں اطلاع کر کے مدد حاصل کر سکیں۔ یہ'ایپلی کیشن' عام طور پر اسرائیل میں راکٹ حملوں کی صورت میں اطلاعات بھیجنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

خیال رہے مالمو شہر نے بدھ کے روز اس سال کے یورو ویژن مقابلے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کا وعدہ کیا تھا، جہاں مقابلے میں اسرائیلی موجودگی کے خلاف شہریوں نے پر امن مظاہرے کرنے کے لیے انتظامیہ سے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے کم از کم نصف درجن درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

مالمو سویڈن کا تیسرا بڑا شہر ہونے کے ناطے 186 قومیتوں پر پھیلے ہوئے 360,000 سے زیادہ کی ابادی رکھتا ہے۔ اس آبادی میں میں ملک کی فلسطینی نژاد آبادی کا ایک بڑا حصہ بھی شامل ہے۔ غزہ میں جنگ اور شہریوں کی وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کے مخالف شہریوں نے اسرائیل سے مقابلہ کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ غزہ میں جنگ سات ماہ کے قریب ہے۔

لیکن یوروپی براڈکاسٹنگ یونین نے ایڈن گولن کو اپنے گانے 'ہریکین' کے ساتھ اسرائیل کی نمائندگی کرنے کی اجازت دی، جو کہ ایک اور گانے کا دوبارہ لکھا ہوا ورژن ہے۔ جسے 7 اکتوبر کے حملے کے حوالے سے انتہائی سیاسی قرار دیا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک کی داخلی سیکیورٹی سروس 'شین بیت' نے اس 20 سالہ روسی اسرائیلی کو مالمو میں اپنے قیام کے دوران اپنے کمرے تک محدود رہنے کا مشورہ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں