گروپ سیون کے اتحادی روس کےمنجمد کردہ اثاثہ جات یوکرین کی مددکےلیے استعمال کریں:امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے گروپ سیون کے رکن ملکوں سے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ روس کے منجمد کیے گئے اثاثہ جات بمالیت 350 ارب ڈالر کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں یوکرین کی مدد کے لیے استعمال کرنے کا راستہ تلاش کریں۔

امریکی وزیر خزانہ کی گروپ سیون کے ارکان کے لیے کی گئی اس تقریر کے کچھ حصے منگل کے روز نشر کیے گئے جب ہفتے کے اختتام تک اس گروپ سیون کے مالیاتی حکام کااجلاس ہونے جارہا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے اپنی پیر کی اشاعت میں جینٹ ییلن کی تقریر کے کچھ اقتباسات شائع کیے ہیں۔ نیز کہا ہے کہ گروپ سیون کے رکن امریکہ اور اتحادی اس معاملے پر گرمجوشی سے کام کر رہے ہں کہ روسی اثاثہ جاتا جو ان کے ہاں موجود تھے اور روس پر پابندیوں کے باعث منجمد ہیں یا بلک کیے جا چکے ہیں انہیں یوکرین کی مدد کے لیے باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان میں سے کم از کم 50 ارب ڈالر کی بڑی رقم آسانی سے نکال کر یوکرین کو بانٹی جا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے روس کے کم از کم 350 ارب ڈالر کے اثاثے ان ملکوں میں غیر فعال پڑے ہیں۔ اٹلی نے اس راستے کو دلچسپ قرار دیا ہے اور اس راستے پر مزید بھی چلنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ خیال رہے اٹلی دنیا کے سات امیر ترین ملکوں کے اس فورم کا اس سال صدر ہے۔

رپورٹ کے مطابق روسی رقوم اور اثاثہ جات کو اپنے استمال میں لاتے ہوئے یوکرین کے حوالے کرنے کے اس خیال کو عملی شکل دینے کے لیے ضورری ہے کہ یورپی یونین کی ٹھوس حمایت بھی مل جائے۔ اس صورت میں اس اثاثہ چھینی سرگرم کا باقاعدہ آغاز گروپ سیون کے مالیاتی حکام کے اجلاس میں باہم مشورے سے کیا جا ئے گا۔

ییلن کی تقریر کے نکات میں کہا گیا ہے ' اگر ہم آمروں کی طرح علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے لیے شروع میں ہی اپنے اہداف پر رک جانے کی کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔ ییلن نے زور دے کہا ' مجھے لگتا ہے یہ ضروری بھی ہے اور فوری ضروری ہے کہ روسی وسائل پر ہاتھ ڈالا جائے۔اس مقصد کے لیے ہم سب مل کر آگے بڑھیں۔

واضح رہے امریکہ نے واحد سپر پاور کا ٹائٹل بھی استعمال کیا ہے لیکن اس کا طریقہ شروع سے یہ چلا آرہا ہے جب بھی اس نے کسی ملک کو سزا دینا ہو یا راستے سے ہٹانا ہو وہ اکیلے آگے نہیں بڑھتا بلکہ اپنے با اعتماد اتحادیوں کا جتھہ بنا کر کارروائی کرتا ہے۔ دنیا بھر کی جنگوں سمیت ہر اہم اور مشکل کام کا توڑ اسی طرح کیا جاتا ہے۔

وزیر خزانہ امریکہ ییلن نے کہا گروپ سیون کے اگلے اجلاس میں باہمی غور وفکر یا یہ اہم ترین نکتہ ہو گا۔ کہ ہم سب مل کر کیسے آگے بڑھیں اور روسی وسائل کو بروئے کار لائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں