حزب اللہ اور اسرائیل میں جنگی پھیلاؤ روکنے کی امریکی اپیل، پینٹا گون میں اہم ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

پینٹا گون نے بدھ کے روز یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنانی جھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔ اس کشیدگی کو کم رکھنے کے لیے امریکی وزیر دفاع نے بدھ کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے اس سلسلے میں بات بھی کی ہے۔

پینٹا گون کی ڈپٹی پریس سیکرٹری سبرینا سنگھ نے بھی اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے 'ہم اسرائیل کے شمال میں سرگرمیاں دیکھ رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں پہلے سے اضافہ ہے۔' ڈپٹی پریس سیکرٹری رپورٹرز سے بات کر رہی تھیں۔

دوسری جانب منگل کے روز اسرائیل نے بمباری کر کے حزب اللہ کے ایک انتہائی سینیئر رکن کو ہلاک کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیل اور حزب اللہ کے تصادم میں یہ حزب اللہ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

اپنے سینیئر رہنما کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے بدھ کے روز اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا ۔ اس حملے میں 150 راکٹ اور میزائل جنوبی لبنان سے اسرائیل پر داغے گئے۔ واضح رہے حزب اللہ نے اسرائیل پر حملوں کے لیے حالیہ ہفتوں کے دوران مقابلتاً جدید اور زیادہ شدت کے حامل میزائل استعمال کیے ہیں۔

حزب اللہ نے زیادہ شدت اور زیادہ قسموں کے میزائل اپنے حملوں میں شامل کیے ہیں۔ اس وجہ سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حزب اللہ نے ' ہر میس 900 ' ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ نیز زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل بھی اسرائیلی جنگی طیاروں پر داغے ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ بڑھی ہوئی سرحدی کشیدگی کے دوران پینٹا گون میں بدھ کے روز لبنانی آرمی چیف نے امریکی فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر پینٹاگون نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سی کیو براؤن اور جنرل جوزف عون کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور لبنان مشرق وسطیٰ کے خطے میں پائیدار سلامتی و استحکام کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

پینٹا گون چیف نے مزید کہا ' توقع ہے کہ عون کیپٹل ہل پر قانون سازوں اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے وائٹ ہاؤس کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک سمیت دیگر امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔'

دریں اثنا حزب اللہ نے ایک بار پھر کہا ہے غزہ میں جنگ بندی ہو جائے گی تو وہ اسرائیل پر حملے بند کر دے گی۔ اس بارے میں پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا کہ 'غزہ میں جنگ بندی یقینی طور پر کشیدگی میں مزید کمی کا باعث بنے گی، یہ ایک اچھی بات ہوگی۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں