دبئی پولیس کی نئی گاڑی میں ایسا کیا ہے کہ ایلون مسک بھی اس کے رطب اللسان ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دُنیا کے نمبر ون ارب پتی ’ٹیسلا‘ کے ’سی ای او‘ ایلون مسک نے دبئی پولیس کے استعمال میں مشہور ’ٹیسلا سائبر ٹرک‘ کار کی تعریف کی ہے۔

اتوار کو مشہور ارب پتی ایلون مسک نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے ذریعےدبئی پولیس کی طرف سے شائع کردہ ایک ٹویٹ کو ’ری ٹویٹ‘ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے دھوپ کے چشموں والی ایموجی پوسٹ کی اور ساتھ ہی انگریزی میں ’Cool‘ کا لفظ لکھا۔

دبئی پولیس جنرل کمانڈ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ شائع کی تھی جس میں اس جدید ماڈل کی ڈیزائن کردہ الیکٹرک کار کو پولیس کے بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ٹیسلا کی بہترین پروڈکٹ

قبل ازیں ٹیسلا نے 2024ء سالانہ شیئر ہولڈرز میٹنگ کے دوران سائبر ٹرک کی پیداوار میں اضافے کی اپنی کامیابی کا جشن منایا۔

جبکہ ایلون مسک کا خیال ہے کہ ٹیسلا سائبر ٹرک کمپنی کی بہترین پروڈکٹ ہے۔

شیئر ہولڈرز کی سالانہ میٹنگ کے دوران یہ اعلان کیا گیا کہ ٹیسلا نے فی ہفتہ 1,300 سائبر ٹرکوں کی پیداوار کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جب سے ٹیسلا نے سائبر ٹرک کی نقاب کشائی کی ہے اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔کمپنی کو سنہ 2020ء تک نصف ملین سے زیادہ آرڈرز مل چکے تھے۔

تکونی شکل کی کار تین سالوں میں ٹیسلا کا پہلا نیا کار ماڈل ہے جو ایک سٹینلیس سٹیل کا بیرونی حصہ اور ایک بڑی ونڈشیلڈ کی خصوصیات رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں