سعودی وزیر دفاع کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو انقرہ میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے ترکیہ کے صدر کو سعودی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
ترک حکومت اور عوام کےلیے ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبالہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف، ترکیہ کے وزیر دفاع ، چیئرمین آف ڈیفنس انڈسٹریل اتھارٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
سعودی وزیر دفاع نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر لکھا ’قیادت کی ہدایت میں میں نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی اور ان کا تہنیتی پیغام پہنچا کرخوشی ہوئی‘۔
’ہم نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور انہیں مضوط کرنے کے طریقے تلاش کیے۔ حالیہ علاقائی اور بین الااقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی‘۔
-
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات ذخائر دریافت: وزیر توانائی
سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے مشرقی صوبے اور ربع الخالی ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب: کرپشن کے الزام میں آٹھ سرکاری اداروں کے 155 ملازمین معطل
سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے ادارے ’نزاھہ‘نے گذشتہ جون 2024ء میں متعدد فوجداری ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں گھریلو ملازمین کے لیے لازمی انشورنس کے فیصلے پر عمل درآمد
سعودی عرب کی ہیلتھ انشورنس کونسل اور انشورنس اتھارٹی نے آجر کے ساتھ رجسٹرڈ گھریلو ...
مشرق وسطی