قاتلانہ حملے میں معمولی زخمی ہونے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ضروری طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے وہ ڈسچارج کیے جانے کے بعد اگلی منزل کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
’سی این این‘ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ پنسلوانیا سے نکل کر نیوآرک ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سے وہ نیو جرسی میں اپنے سمر ریزورٹ کا رخ کریں گے۔
سمر ریزورٹ کے لیے روانگی
صدر نے ہسپتال میں ضروری ٹیسٹ کروائے اورچیک اپ کے بعد انہیں صحت یاب قرار دے کرہسپتال سے رخصت کردیا گیا۔
’سی این این‘ نیٹ ورک نے تصدیق کی کہ صدر کا طیارہ نیوآرک ہوائی اڈے پر پہنچا، جہاں سے وہ نیو جرسی میں اپنے سمر ریزورٹ کا رخ کریں گے۔
BREAKING: Video of Trump arriving in New Jerseypic.twitter.com/YOa5iklvZf
— The Spectator Index (@spectatorindex) July 14, 2024
ٹرمپ نے ہفتے کی شام ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہیں گولی ماری گئی ہے اور گولی ان کے دائیں کان کے اوپری حصے میں گھس گئی تھی۔
سابق صدر نے لکھا کہ "مجھے ایک گولی لگی جو میرے دائیں کان کے بالائی حصے میں گھس گئی ۔ میرا بہت خون بہنے لگا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ کیا ہو رہا ہے"۔
پنسلوانیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی لگنے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں انہوں نے اپنے ملک میں اس طرح کی حرکت کو غیر معقول قرار دیا۔
ہفتے کی شام کو ہونے والے قاتلانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ کبھی بھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
درایں اثناء امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ نے ہفتے کے روز دیر گئے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے والی فائرنگ ایک قاتلانہ کوشش تھی۔
ایف بی آئی کے دفتر کے کیون روجیک نے پنسلوانیا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہفتے کی شام ٹرمپ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ سابق صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔
قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پینسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک مشتبہ شخص نے انہیں گولی مار دی تھی۔
صدر کے دائیں کان پر خون کا داغ نمایاں طورپر دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں گھیر لیا تھا جو انہیں پوڈیم سے لے گئے۔