قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ پہلی مرتبہ منظر عام پر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز پنسلوینیا کی انتخابی ریلی میں خود پر قاتلانہ حملے کے بعد پہلی مرتبہ علانیہ طور پر سامنے آئے۔ انہوں نے پیر کے روز وسکنسن ریاست میں میلوکی میں ہونے والی پارٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرمپ کے دائیں کان پر اس جگہ بڑی پٹی لگی ہوئی تھی جس جگہ گولی چُھو کر گزری تھی۔

سابق صدر میلوکی میں پارٹی کانفرنس میں پہنچے تو حاضرین نے زور دار تالیاں بجا کر گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ ٹرمپ نے ہوا میں مکا دکھا کر عوام کے جذبات کا جواب دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے کنونشن میں شرکت کر رہے ہیں - اے ایف پی

کانفرنس ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس دوران وہاں موجود ٹرمپ کے حامیوں نے "یو ایس اے ، یو ایس اے" اور "فائٹ ، فائٹ ، فائٹ" کے نعرے لگائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کانفرنس میں جمعرات کی شام صدارتی انتخابات کے لیے اپنی نامزدگی قبول کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کریں گے۔ اس موقع پر ہونے والی تقریب میں سرخ ، سفید اور نیلے رنگ کے ہزاروں غبارے فضا میں چھوڑے جائیں گے۔

ہفتے کے روز انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے کے فوری بعد سیکرٹ سروس کے ارکان نے ٹرمپ کو گھیرے میں لے کار حفاظتی حصار بنا لیا اور تیزی کے ساتھ انہیں نزدیک موجود گاڑی میں بٹھا دیا۔

فائرنگ سے مجمع میں موجود ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

جوابی کارروائی میں گولی چلانے والے حملہ آور کو فوری طور پر مار دیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی وسنکونسن میں منعقدہ ریپبلکن پارٹی کانفرنس کے دوران میں سیکورٹی اقدامات سخت کرنے کی بھی تاکید کی۔

جو بائیڈن نے سیکرٹ سروس کو حکم دیا کہ آزاد امیدوار روبرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں