لندن: 477 سال قدیم تاریخی سمرسیٹ ہاؤس کی عمارت میں آگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانیہ میں لندن میں 477 سال قدیم تاریخی سمرسیٹ ہاؤس کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ لندن کے فائر ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ 25 فائر انجن ہفتے کے روز وسطی لندن میں تاریخی سمرسیٹ ہاؤس کی عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے روانہ ہوئے۔ آگ لگنے سے افق پر گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔

رائٹرز کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ اسے ہفتہ کو دوپہر سے پہلے آتشزدگی کے حوالے سے ایک کال موصول ہوئی تو اس نے تقریباً 125 فائر فائٹرز کو جائے وقوع پر بھیج دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ عملہ نے عمارت کی چھت کے ایک حصے میں آگ کے شعلوں کو بجھایا۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سمر سیٹ ہاؤس نے پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ میں اطلاع دی کہ سمر سیٹ ہاؤس کے ایک چھوٹے سے حصے میں آگ لگنے کی وجہ سے اس وقت سائٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

سمرسیٹ ہاؤس رائٹرز فائر
سمرسیٹ ہاؤس رائٹرز فائر

یاد رہے دریائے ٹیمز کے کنارے واقع سمرسیٹ ہاؤس کی تاریخ 1547 سے شروع ہوتی ہے۔ یہ پہلے ایک شاہی محل تھا اور اب ایک ثقافتی اور تفریحی مرکز بن گیا ہے۔ یہ عمارت اس وقت مشہور ہوئی جب وہاں کئی فلمیں فلمائی گئیں۔ ان فلموں میں 2003 کی فلم ’’ لو ایکچوئلی‘‘ ، جیمز بانڈ سیریز کی دو فلمیں اور 1999 کی ٹم برٹن کی فلم ’’ سلیپی ہالو ‘‘ شامل ہیں۔

عمارت کے شمالی حصے میں کورٹالڈ گیلری بھی موجود ہے جس میں دنیا کے سب سے بڑے آرٹ کے مجموعوں میں سے ایک اور قرون وسطی سے لے کر بیسویں صدی تک کے آرٹ کے نمونے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں