مصرمیں پورٹ سعید گورنری میں ایک المناک حادثے نے ہر طرف صدمے کی لہر دوڑا دی۔ شادی کی تقریبات کے دوران پلمبر کے طور پر کام کرنے والے نوجوان کی شادی سے کچھ گھنٹے قبل موت نے ہر طرف کہرام برپا کردیا۔
پورٹ سعید گورنری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی شادی سے چند گھنٹے قبل بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہوگیا۔
پورٹ سعید کے السلام ہسپتال نے نوجوان محمود احمد محمود مطرود جسے "محمد الصاروخ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی عمر 28 سال تھی۔ اسےکرنٹ لگا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایمبولینس کی کوششوں کے باوجود نوجوان ہسپتال کے اندر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی تحقیقات اور تدفین کی اجازت دینے کے لیے لاش کو پبلک پراسیکیوشن کے اختیار میں مردہ خانے بھی منتقل کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ عینی شاہدین نے بیان کیا کہ کرنٹ لگنے سےفوت ہونے والا شخص اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔
نوجوان کے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پرشدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔