کملا ہیرس ہمیں عالمی جوہری جنگ کی طرف لے جائیں گی : ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے آئندہ انتخابات میں صدر کے منصب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے اپنی نامزدگی کو قبول کر لیا ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کملا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی واپسی انتہائی خطرناک ہو گی۔ ٹرمپ صدر کے تمام اختیارات کو محض اپنے مفاد میں استعمال کریں گے۔ کملا نے سابق صدر پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے انتہائی قدامت پسند ایجنڈے کے ذریعے ملک کو پیچھے کی جانب دھکیلنے کے خواہش مند ہیں۔ یہ پورا ایجنڈا ٹرمپ کے قریب ترین مشیر کے تحریر کردہ منصوبے "پروجیکٹ 2025" میں موجود ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ نے کملا ہیرس کے خطاب پر تبصرے کے لیے Truth Social پلیٹ فارم پر کئی پوسٹیں کی ہیں۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ کملا کے زیر قیادت امریکا کا کوئی مستقبل نہیں۔ وہ امریکا کو تیسری عالمی جوہری جنگ کی جانب لے جائیں گی۔

ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ان کا پروجیکٹ 2025 سے کوئی تعلق نہیں جس کے لیے کملا کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے لیے خطرناک ہو گا۔

امریکی چینل NBC نیوز کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کا حالیہ خطاب ملکی تاریخ میں صدارتی نامزدگی قبول کرنے کے مختصر ترین خطابوں میں سے ہے۔ ان کے خطاب کا دورانیہ 37 منٹ سے کچھ زیادہ تھا۔ اس کے مقابل ڈونلڈ ٹرمپ کا ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزدگی قبول کرنے کا خطاب تقریبا 92 منٹ تک جاری رہا جو ملکی تاریخ میں طویل ترین ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں