ملائیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کوالالمپور کے مرکز میں ایک خاتون 8 میٹر گہرے ایک بڑے گڑھے میں اس وقت گر گئی جب وہ فٹ پاتھ پر چل رہی تھی کہ اس کے پاؤں کے نیچے سے فٹ پاتھ منہدم ہوگیا اور وہ نیچے جا گری اور ملبہ گرنے سے نیچے دب گئی۔
یہ واقعہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے ڈانگ وانگی ضلع میں پیش آیا جہاں مقامی پولیس چیف سولزم ایفندی سلیمان نے کہا کہ عینی شاہدین سے بیانات پتا چلتا ہے کہ خاتون فٹ پاتھ پر چل رہی تھی کہ اچانک اس کے نیچے زمین گر گئی۔
Rakaman CCTV detik cemas kejadian tanah mendap di Masjid India, Kuala Lumpur yang berlaku sekitar jam 8 pagi Jumaat.#MediaSelangor #masjidindia #CCTV pic.twitter.com/NdeCVlLPor
— Media Selangor (@Media_Selangor) August 23, 2024
کوالالمپور کے فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ جسے جمعہ کی صبح ایک تکلیف دہ کال موصول ہوئی نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ خاتون ہندوستانی شہری ہے لیکن وہ اس کی شناخت کی تصدیق نہیں کر سکتے، واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
امدادی کارکنوں نے علاقے کے کچھ حصے کو گھیرے میں لے لیا اور سوراخ سے ملبہ ہٹانے کے لیے کھدائی کی مشینوں کا استعمال کیا، تاہم ابھی تک متاثرہ شخص کا کوئی نشان نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کی تلاش کارروائیاں جاری رہیں گی"۔