دوران پرواز چاروں طرف سے طوفان میں گھرے ہوا میں ڈولتے ہوائی جہاز کےمسافروں پرکیاگذری
جاپان میں آنے والے سمندری طوفان نےدارالحکومت ٹوکیو بڑھنے سے قبل کئی شہروں میں نظام زندگی کو درہم برہم کیا ہے۔
سمندری طوفان "شانشان" اب بھی جاپان کے پورے شمال مشرق میں آہستہ آہستہ اپنا راستہ بنا رہا ہے، جو آج ہفتے کے روز دارالحکومت ٹوکیو کی طرف بڑھ رہا ہے جن علاقوں سے یہ طوفان گذرا ہے، وہاں مٹی کے تودے گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ٹرینیں متاثر ہوئیں اور سب وے کوریڈورز پانی سے بھر گئے۔
اس دوران ایک ہوائی جہاز کے ساتھ دوران پرواز بھی مشکل پیش آئی جب چاروں طرف سے طوفان میں گھرے جہاز نے ہوا میں ڈولنا شروع کیا تو مسافرخوف زدہ ہوگئے۔
اس واقعے کے ایک ویڈیو کلپ میں ایک طیارے کو فضا میں جھولتے دکھایا گیا ہے جب وہ فوکوکا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی ناکام کوشش کے دوران ٹائفون شانشان کی وجہ سے ہونے والی تیز ہواؤں کے خلاف جدوجہد کر رہا تھا۔
طوفان جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:45 پر اوئٹا پریفیکچر کے ساحلی شہر کونیساکی کے ساحل سے ٹکرایا اور شمال مشرق کی طرف بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ہوا کی تیز لہریں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔ جاپانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ وہ ٹرک کو تنکے کی طرح اڑا لے جا سکتی تھی۔
نقل مکانی احکامات
کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق طوفان کے نتیجے میں کیوشو میں سات پریفیکچرز میں تقریباً 125,000 خاندان بجلی سے محروم ہیں۔
جبکہ حکام نے لاکھوں شہریوں کو ملک بھر میں خاص طور پر شدید متاثرہ کیوشو کے علاقے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت ٹوکیو کی سرحد پر واقع جاپان کے دوسرے بڑے شہر یوکوہاما جیسے دور دراز مقامات پر انخلاء کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا۔
اس نے شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اے این اے اور جاپان ایئر لائنز سمیت ایئر لائنز نے سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا جب کہ کیوشو میں کئی ٹرین، بس اور فیری سروس بھی معطل کردی گئی۔
یہ قابل ذکر ہے کہ ٹائفون شانشان جو کہ حالیہ دہائیوں میں جزیرے کے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک ہے جمعرات کو کیوشو جزیرے سے ٹکرایا، لیکن اس کی ہوا کی رفتار 252 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم ہو کر تقریباً 90 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ گئی۔
-
کراچی میں سمندری طوفان کے انتباہ کے پیشِ نظر ہوائی جہازوں کی منتقلی کا حکم جاری
شہر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان، بجلی منقطع اور سکول بند
پاكستان -
لندن : ہیتھرو ایئرپورٹ پر بارڈر فورس ورکرز کی نئی ہڑتال
لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر بارڈر فورس ورکرز یونین نے تصدیق کی ہے کہ کام کرنے کے ...
بين الاقوامى -
آسٹریلیا: سینکڑوں بچوں کو جنسی بلیک میل کرنے کے جرم میں پاکستانی نژاد کو 17 سال قید
یہ آسٹریلیا میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کا ایک بدترین مقدمہ ہے، سینکڑوں افراد ...
بين الاقوامى