سعودی عرب جوبائیڈن کی موجودگی میں ہی اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے : انٹونی بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نوید سنائی ہے کہ اگلے امریکی صدر کے وائٹ ہاوس میں آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا۔ وہ ہیٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا وہ اب بھی پر امید ہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان نارملائزیشن کے لیے سمجھوتہ ماہ جنوری سے پہلے ہو چکا ہو گا ۔ اور صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاوس میں ہوتے ہوئے ہی ممکن ہو جا ئے گا۔ واضح رہے اس سے پہلے اس امر کی امریکہ کو امید جنوری 2025 سے بہت پہلے کے حوالے سے تھی۔ مگر سات اکتوبر 2023 کے حماس کے اسرائیل پر حملے سے سارا معاملہ ہی ڈسٹرب ہو گیا۔

انٹونی بلنکن نے امریکہ میں نئے صدارتی انتخاب سے محض دو ماہ قبل اس امید کا اظہار کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا ' میں سمجھتا ہوں اگر ہم غزہ میں جنگ بندی کرا سکتے ہیں تو اس انتظامیہ کے ذریعے ہی نارملائزیشن ہونے کا ایک موقع باقی ہو گا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں