ایلون مسک نے میرے سائبر ٹرک کو 'غیر فعال' کر دیا: چیچن رہنما رمضان قادروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے جمعرات کو ٹیسلا کے بانی ایلون مسک پر ان کے اس سائبر ٹرک کو ناکارہ بنانے کا الزام لگایا ہے جو انہوں نے گذشتہ ماہ ایلون مسک سے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

رمضان قادروف، جنہوں نے 17 سال سے آہنی گرفت سے چیچنیا پر حکمرانی کی ہے، نے اگست میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ الیکٹرک گاڑی میں گھومتے ہوئے دکھائی دیے اور اس کی چھت پر مشین گن لگی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔

قادروف نے دعوی کیا کہ انہیں یہ گاڑی ایلون مسک سے ملی، تاہم ٹیسلا کے مالک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے جھوٹ قرار دیا۔

"اب، حال ہی میں 47 سالہ قادروف نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "مسک نے سائبر ٹرک کو دور سے غیر فعال کر دیا ہے۔"

انہوں نے کہا "ایلون مسک کے لیے یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔ وہ اپنے دل کی گہرائیوں سے مہنگے تحائف دیتا ہے اور پھر انہیں دور سے بند کر دیتا ہے۔"

سائبر ٹرک ایک الیکٹرک پک اپ ٹرک ہے جس کی پہلی بار امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے 2019 میں پچھلے سال پروڈکشن میں جانے سے پہلے نقاب کشائی کی تھی۔

قادروف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ جو گاڑی انہیں ملی تھی وہ لڑائی میں استعمال ہوئی تھی اور اسے روسی فوجیوں کی مدد کے لیے یوکرین بھیجا گیا تھا، جہاں اس نے "قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا"۔

قادروف ایک سابق باغی جنگجو کے بیٹے ہیں ، جو اب روسی صدر پیوٹن کے سب سے زیادہ پُرجوش حمایتیوں میں سے ایک ہیں اور وہ طویل عرصے سے خود کو صدر کا "فٹ سپاہی" کہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے خلاف کارروائی میں روس کی مدد کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں