امریکی ریاست الاباما میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی ریاست الاباماکےشہربرمنگھم میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 11 بجے الاباماکے شہربرمنگھم کے تفریحی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجےمیں چار افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں زخمی ہیں۔

خبر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتیں شامل ہیں جن میں سے تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

الاباما پولیس کے افسر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد تھی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے مگر اب تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں