مسجد حرام کے سنگ مرمرکے فرش کی ٹھنڈک کا کیا راز ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد حرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کے فرش میں لگائے گئے سنگ مرمر کی تین خصوصیات ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سنگ مرمر یونان کے جزیرہ تاسوس سے برآمد کیے گے ہیں۔ اسی نسبت سے انہیں تاسوس ماربل کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی اور حرارت کو منعکس کرنے کا کام کرتا ہے۔ مسجد حرام کے فرش میں لگائے گئے فرش کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

تاسوس سنگ مرمر کے فوائد کے بارے میں "الحرمین افیئرز" نے تین فوائد کی نشاندہی کی۔ یہ سنگ مرمر شدید گرمی جب درجہ حرارت پچاس درجےسینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے کے باوجود فرشوں کی سرد رکھتے ہیں۔۔ رات کے وقت اس کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے نمی کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے، اور دن کے وقت یہ نمی خارج کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں