یونیفل اور لبنانی فوج کی سکیورٹی یقینی بنانا ضروری ہے: پینٹاگون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ لائیڈ آسٹن نے لبنانی مسلح افواج کے خلاف حملوں کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے العربیہ انگلش سے گفتگو میں کہا کہ آسٹن لبنانی مسلح افواج اور یونیفل فورسز کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

یاد رہے اتوار کو لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں ایک فوجی گاڑی پر اسرائیلی حملے میں اس کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔ آرمی کمانڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ تینوں فوجی اسرائیلیوں کی جانب سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملے میں مارے گئے ۔ اسرائیل نے 23 ستمبر سے جنوبی لبنان پر حملے تیز کر رکھے ہیں۔

ملک کے جنوب میں لبنانی فوج کے ارکان
ملک کے جنوب میں لبنانی فوج کے ارکان

دریں اثنا لبنانی وزارت خارجہ نے آج جنوب میں اقوام متحدہ کی عبوری افواج (UNIFIL) کی حمایت میں ایک مضبوط بین الاقوامی مؤقف کا مطالبہ کیا اور اسرائیل کو اس کے معاندانہ طرز عمل کو روکنے کا پابند بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے یونیفل فورس میں 50 سے زیادہ ملکوں کے لگ بھگ 9500 فوجی شامل ہیں۔ یونیفل فورسز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بار بار اور جان بوجھ کر ان پر حملے کیے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی فورس کو نشانہ نہیں بنا رہی ہے۔ یونیفل فورس کو 1978 میں لبنان میں اسرائیلی فوجی آپریشن کے بعد جنوبی لبنان میں تعینات کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں