امریکی مسافر طیارہ ، دوران پرواز ایک مسافر نے دوسرے کو گھونسوں سے لہولہان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ کے ایک فضائی مسافر نے ایک دوسرے مسافر کو بلا وجہ مکے اور گھونسے مار مار کر لہو لہان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے زخمی کیا جانے والا مسافراپنی نشست پر سو رہا تھا کہ اس امریکی کو دوران پرواز ہی اس پر غصہ آگیا۔

امریکی فضائی کمپنیوں کے مسافروں کے درمیان دوران پرواز لڑائی جھگڑوں اور ایک دوسرے کو زد و کوب کرنے کے رواں سال 1700 واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں یہ تعداد زیادہ ہے۔

جہاز میں سفر کے دوران دوسرے پر حملہ آور ہونے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور عدالت میں بھی اس کی پیشی ہو گئی ہے۔ جہاں سے اسے فوری رہائی نہیں مل سکی ہے۔

اس مارنے والے شخص کی گرفتاری 'ایف بی آئی' نے کی ہے اور اس کا نام چاڈ نیلسن بتایا ہے۔ مگر مضروب مسافر کی شناخت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل کی غزہ جنگ کے باعث سماجی سطح پر جھگڑوں میں اضافہ ہے۔ جبکہ نسل پرستانہ بنیادیں بھی ایسے واقعات کا سبب بن جاتی ہیں مگر اس خاص واقعے کے بارے میں ایسا کچھ سامنے نہیں آیا ہے۔ حتیٰ کہ دوسرے مسافر کی شناخت بھی ابھی سامنے نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاز کی پرواز کے دوران یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا تھا ، جب نیلسن نے یکبارگی سے اپنے سوئے ہوئے ساتھی مسافر کو کئی گھونسے جڑ دیے اور اسے زخمی کر دیا ۔

نیلسن نے یہ حملہ اس قدر تیزی سے کیا کہ سوئے ہوئے مسافر کو سنبھلنے کا موقع ملا نہ وہ جوابی مکہ چلا سکا ۔ یہ ' پر تشدد پرواز ' فرانسسکو سے ورجینیا جارہی تھی۔ کہ ورجینیا کے ڈلس انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی طرف جانے والی اس پرواز میں یکطرفہ لڑائی کا سلسلہ ایک منٹ تک جاری رہا۔

'ایف بی آئی' کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق' نیلسن نے مسافر طیارے کے پچھلے حصے میں اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسرے مسافر پر حملہ کرنے سے پہلے بیت الخلا استعمال کیا اور بعد ازاں یہ کارروائی کی۔'

دوسرے مسافر جس کی آنکھوں کے گرد اور ناک پر زخم آئے ہیں۔ ابھی تک اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ نیلسن دوسرے مسافر کو پہلے سے جانتا تھا۔ 'ایف بی آئی' نے بھی دوسرے مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ نیلسن کے وکیل نے فوری طور پر کسی بھی تبصرے سے انکار کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی مجسٹریٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ نیلسن کو مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھا جائے، مقدمے کی سماعت کی تاریخ الیگزینڈریا، ورجینیا میں 11 دسمبرکے لیے مقرر ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں