شام کی نئی حکومت کی فوجی قیادت نے طرطوس کے گردوپیش میں آپریشن شروع کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کی نئی حکومت کی فوج نے طرطوس میں گذشتہ روز ہونے والی شدید جھڑپ اور سرکاری سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد ایک باضابطہ فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

آپریشن کا آغاز جمعرات کے روز سے کیا گیا ہے۔ اس آپریشن کا فیصلہ بشارالاسد رجیم کے دور کی بدنام زمانہ جیل صیدنایا کے افسر کی طرطوس صوبے سے گرفتاری کے دوران پیش انے والی سخت مزاحمت اور حکومتی اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے جس علاقے میں گرفتاری کرنے والی سرکاری سیکیورٹی ٹیم کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ علویت اقلیت کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔تاہم ابھی اپریشن کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ بشارالاسد کے سب سے کٹر حامیوں کا علاقہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں