لوگ ہجوم در ہجوم سال 2025 میں آتش بازی کرتے ہوئے داخل ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے منگل کے روز انہوں نے سال 2024 کو الوداع کہا ہے۔ وہ سال 2024 دنیا کے لوگوں کے لیے اولمپک کی گیمز لایا تھا۔
اسی سال 2024 نے دنیا کو ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ڈرامائی واپسی کر کے دکھا دی۔ البتہ مشرق وسطیٰ کا ٹکراؤ والا ماحول بھی دے کر گیا ہے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اسی سال نے چالیس ہزار کے لگ بھگ فلسطینیوں کی نسل کشی کی بری خبروں کا ماحول جاری رکھا ہے۔ یہ سلسلہ اب 2025 میں بھی منتقل ہوتا نظر آرہا ہے۔
یہی جنگی حالات یوکرین میں بھی جاری ہیں۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صدارت سنبھالنے کے بعد جنگوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ بلا شبہ یہ ایک بڑا وعدہ اور بڑا ٹاسک ہے۔
یہ بھی حقیقت ہے کہ سال 2024 ایک ایسے سال کے طور پر پس پردہ گیا ہے کہ یہ ایک گرم ترین سال رہا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت میں اضافہ ہوا۔ یہ صورت حال یورپ کے میدانوں سے کھٹمنڈو کی وادی تک رہی۔
اب جبکہ نئے سال کے آغاز کے سلسلے میں آسٹریلیا میں سڈنی کے ہاربر پر شام کے ساتھ ہی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ تو بہت سے بیان کرنے والوں نے پچھلے بارہ ماہ کی کہانی بیان کرے کی کوشش کی ہے۔
ظاہر ہے کہ اس دوران میں مختلف جگہوں پر جنگی ماحول، افراتفری بھی جاری ہے ۔ انشورنس سے متعلق 32 سالہ کارکن سٹیورٹ ایڈورڈ نے ' اے ایف پی ' کو بتایا ، سب سے پہلے جو ہجوم سامنے آئے وہ سڈنی کے واٹر فرنٹ پر تھے۔
دینا کے خود ساختہ دارالحکومت نیو یارک میں نو ٹن کی آتش بازی آسمانوں پر رنگ بکھیرے گی۔ یہ سلسلہ اوپیرا ہوٹل اور 'ہاربر برج' سے آدھی رات کے وقت شروع ہو گا۔ جسے ایک ملین سے زیادہ لوگ دیکھیں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ شہر سارا ہجوم سے بھرا ہوا ہو گا۔
71 سالہ ریٹائرڈ نرس رتھ رووسی کے مطابق 'آسٹریلیا میں بھی یہی ماحول ہو گا جہاں یہ سب رنگا رنگ آتش بازی دیکھنے کی غرض سے موجود ہو گا۔'