شام : القصیر میں عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ اور بشار کی باقیات کے درمیان جھڑپیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

العربیہ نیوز چینل کے ذرائع کے مطابق شام میں عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کی بشار الاسد حکومت کی باقیات کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ یہ جھڑپیں پیر کے روز القصیر کے دیہی علاقے میں المصریہ قصبے میں ہوئیں۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لڑائی میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ عسکری انتظامیہ نے علاقے میں کمک بھیجی اور شدید جھڑپوں کے بعد بشار کے حامی عناصر المصریہ قصبے سے نکل گئے۔

العربیہ نیوز کے نمائندے نے اتوار کے روز بتایا کہ شام کے سیکورٹی حکام نے حمص میں سابق حکومت کی فوج سے تعلق رکھنے والے تقریبا 360 افسران اور اہل کاروں کو رہا کر دیا۔ ان افراد کے ساتھ تحقیقات مکمل کی گئیں جس پر ان کا شامیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہونا ثابت نہ ہوا۔

واضح رہے کہ آٹھ دسمبر کو سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط اور نئی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے شامی فوج کے سیکڑوں فوجی اور افسران تصفیے کے لیے خود کو حکام کے حوالے کر چکے ہیں۔

عسکری انتظامیہ کے مسلح گروپوں نے کچھ علاقوں میں بشار الاسد کے بعض آدمیوں اور افسران کا تعاقب کیا جنھوں نے تصفیے کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار اٹھائے۔ ان افراد کو گرفتار کیا گیا تا کہ بعد ازاں انھیں منصفانہ عدالتی کارروائی کے لیے پیش کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں