اسرائیلی فوج نے غزہ میں ممنوعہ مقامات کا نقشہ جاری کردیا،فلسطینیوں کو قریب آنے پر وارننگ

جنوبی غزہ سے شمالی غزہ کی طرف منتقل ہونا اب بھی خطرناک ہے۔ نیٹزارم محور، رفح کراسنگ ایریا اور فلاڈیلفی کوریڈور تک جانا خطرناک ہے:اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی سے قبل ایسے مقامات کا نقشہ شائع کیا جہاں فلسطینیوں کو ان جگہوں کے قریب جانے سے منع کیا گیا ہے۔ نقشے میں شامل ممنوعہ مقامات میں شمال میں نیٹزارم کوریڈور کا علاقہ، رفح کراسنگ اور جنوب میں فلاڈیلفی کوریڈور شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کی افواج معاہدے کے مطابق غزہ کے مخصوص علاقوں میں موجود رہیں گی اور پٹی کے جنوب سے اس کے شمال کی طرف یا نیٹزارمسڑک کی طرف نقل و حرکت بدستور خطرناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر 700 میٹر چوڑے 60 کلومیٹر کے بفر زون کے قریب جانے کے خلاف بھی خبردار کیا، جس میں رفح کراسنگ ایریا اور فلاڈیلفی کوریڈور بھی شامل ہے۔

جنگ بندی معاہدے سے فلسطینیوں کی واپسی کا دروازہ کھل گیا تاہم اسرائیلی فوج کی موجودگی کی وجہ سے ان کی واپسی مشکل ہو سکتی ہے۔

نقل مکانی کرنے والوں کے موجودہ نقشے کے مطابق ان میں سے زیادہ تر جنوب میں ہیں اور کئی راستوں سے بیت حانون، بیت لاہیہ اور جبالیہ کی پٹی کے شمال میں واپس جانے کی کوشش کریں گے۔

ان سڑکوں میں جن سے نقل مکانی کرنے والے واپس جائیں گے ان میں شمال کی طرف صلاح الدین روڈ، یافا روص، الجلا سٹریٹ اور النصر سٹریٹ شامل ہیں۔

جہاں تک نیٹزارم محور کا تعلق ہے تو یہ مذاکرات کے لیے ہمیشہ ایک کانٹا رہا ہے کیونکہ یہ غزہ کی پٹی کو درمیان سے شمالا جنوبا تقسیم کرتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اگلے نوٹس تک اس سے گذرنا اب بھی ممنوع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں