ایف بی آئی کے لیے ٹرمپ کے نامزد امیدوار تنقید کی زد میں آگئے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے لیے نامزد کاش پٹیل اپنے کاروباری تعلقات کی وجہ سے جانچ پڑتال کی زد میں آگئے ہیں۔ کاش پٹیل پر ایک ایسے گروپ میں حصص کا مالک ہونے کی بنا پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ اس گروپ میں چینی کمپنی کا مالک ’’ شی این‘‘ بھی شامل ہے اور اس پر جبری مشقت کے استعمال کرنے کا الزام ہے۔ کاش پٹیل نے مالیاتی انکشاف کے فارم پر کہا کہ وہ برطانیہ کے کاروباری ریکارڈ کے مطابق کیمن آئی لینڈز کے گروپ ایلیٹ ڈپو میں ایک ملین ڈالر سے 5 ملین ڈالر کے درمیان کے حصص کے مالک ہیں۔ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پٹیل کے انکشاف میں یہ حصص ان کا سب سے بڑا اثاثہ تھے۔

انسانی حقوق کے گروپوں اور امریکی قانون سازوں بشمول ریپبلکن مارکو روبیو، فلوریڈا کے سابق سینیٹر، جو اب ٹرمپ کے سیکریٹری آف سٹیٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے شی این پر چین میں اپنی کارروائیوں میں جبری مشقت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کاش پٹیل جنہوں نے مختصر طور پر پہلی ٹرمپ انتظامیہ میں نیشنل انٹیلی جنس کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام د ی تھیں ، اب ایلیٹ ڈپو میں کام نہیں کرتے ہیں۔ لیکن اپنے انکشاف فارم میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنا محدود سٹاک برقرار رکھیں گے کیونکہ سٹاک کی پہلی قسط ان کی سینیٹ کی تصدیق کی سماعت کے دو دن بعد، یکم فروری کو دی گئی تھی۔

کاش پٹیل، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد
کاش پٹیل، ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد

پٹیل ٹرمپ انتظامیہ میں سب سے زیادہ متنازعہ نامزد امیدواروں میں سے ایک ہیں کیونکہ انہیں ٹرمپ کے وفادار کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے انتہائی دائیں بازو کے گروپ QAnon کے سازشی نظریات کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے صدر کی تحریک ’’ MAGA ‘‘ کے مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں ایف بی آئی کے ہیڈ کوارٹر کو "پہلے دن سے بند کرنے اور اگلے دن اسے "ڈیپ سٹیٹ" کے میوزیم کے طور پر دوبارہ کھولنے کا بھی وعدہ کیا۔ کاش پٹیل ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹکنالوجی گروپ کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔ یہ گروپ صدر کے پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ سوشل‘‘ کو چلاتاہے۔ یاد رہے سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی نے جمعرات کو ڈیموکریٹس کے اعتراضات کے بعد پٹیل کی نامزدگی کو تصدیق کے لیے مکمل سینیٹ میں بھیجنے کے بارے میں ووٹنگ ملتوی کر دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں