زيلنسكی بدھ کو سعودی عرب جائیں گے ، ماسکو واشنگٹن بات چیت پر تبصرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک رواں ہفتے سعودی عرب میں امریکا اور روس کے درمیان ہونے والے بات چیت میں شریک نہیں ہو گا۔ یہ بات چیت یوکرین میں جنگ ختم کرانے کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔

آج پیر کے روز متحدہ عرب امارات سے ایک وڈیو بریفنگ کے ذریعے زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین کو اس بارے میں کچھ نہیں پتا اور وہ ہر گز شریک نہیں ہو گا۔ زیلنسکی امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ "یوکرین ایسے کسی بھی مذاکرات کو بے فائدہ شمار کرتا ہے جس میں وہ خود موجود نہ ہو۔ ہم اپنی موجودگی کے بغیر اپنے بارے میں کسی بھی سمجھوتے کو تسلیم نہیں کرسکتے"۔

زیلنسکی نے بتایا کہ وہ بدھ کے روز سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکی اور روسی عہدے داران سعودی عرب میں اکٹھا ہوں گے۔ اس کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں ماہ ممکنہ سربراہ ملاقات کی تیاری کرنا ہے۔ تاہم اس آئندہ ملاقات کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں