بیوی پر لازم ہے کہ دوسری شادی کے لیے شوہر کی مدد کرے : الازہری پروفیسر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کی جامعہ الازہر میں "فقہِ مقارن" کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہے ... اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کے لیے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔

ڈاکٹر احمد ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کے لیے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروح بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی گئی ہے۔ ہر شخص اپنی حالت سے بہتر واقف ہوتا ہے ... اور تعدد میں مادی اور حِسّی عدل (انصاف) شرط ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں