امریکہ : ٹرانس جینڈرکی فوج میں بھرتیوں پر پابندی عدالت نے معطل کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی فیڈرل جج نے امریکی فوج میں ٹرانس جینڈر بھرتیوں پر حالیہ عائد کی گئی پابندی روک دی ہے۔

امریکی عدالت نے یہ حکم منگل کے روز جاری کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے فوری بعد لگائی گئی یہ پابندی معطل ہوگئی ہے۔

عدالت نے اس پابندی کو برابری کے اصول کے خلاف قرار دیا ہے۔ فیڈرل کورٹ کے جج اینا سی رئیس نے صدر ٹرمپ کی ٹرانس جینڈر سے متعلق امریکی فوج میں پابندی کو معطل کیا ہے۔

تاہم پابندی کی معطلی کا یہ فیصلہ 21 مارچ تک موقوف رکھا جائے گا۔ اس دوران حکومت کو اعلیٰ عدالت میں اس فیصلے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے کا حق ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے یہ حکم نامہ 27 جنوری کو جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صرف دو اصناف کو مانتے ہیں اور اس طرح کے ٹرانس جینڈر کلچر کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی مرد و خواتین کی جنس تبدیل کرنے کی اجازت ہو سکتی ہے۔

امریکی فوج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 15 ہزار ٹرانس جینڈر فوجی ہیں جو مجموعی تعداد 20 لاکھ میں شامل ہیں۔

فروری میں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک یادداشت جاری کی تھی جس میں ٹرانس جینڈر شہریوں کو امریکی فوج میں بھرتی ہونے سے روکنے کا حکم دیا گیا تھا۔

پینٹاگون بھی اس یادداشت کی روشنی میں ٹرانس جینڈر فوجیوں کو نکالنے کا عمل شروع کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں