یمن میں حملوں کےدوران سینئر حوثی رہنماؤں کو ختم کر دیا:امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہےکہ واشنگٹن نے یمن میں فضائی حملوں کے دوران سینیئر حوثی رہنماؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے ’سی بی ایس ‘ نیوز کو بتایاکہ "ہم نے حوثی رہنماؤں کو بشمول ان کے میزائل کمانڈر کو ہلاک کیا۔ان کے ہیڈ کوارٹرز، مواصلاتی مراکز، ہتھیاروں کی فیکٹریوں اور یہاں تک کہ کچھ ڈرون پروڈکشن تنصیبات پر بھی حملہ کیا"۔ والٹز نے یہ واضح نہیں کیا کہ تحریک کی قیادت میں سے کس کو ختم کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔

حوثی بحریہ کے کمانڈر

العربیہ/الحدث کے نامہ نگار نے ہفتے کے روز اطلاع دی تھی امریکی طیاروں نے الحدیدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تین فضائی حملے کیے تھے۔

رپورٹر نے مزید کہا کہ نئے امریکی حملوں میں جنوبی یمن میں الحدیدہ ہوائی اڈے پر گوداموں اور میزائل اور ڈرون پلیٹ فارم کو نشانہ بنایا گیا۔

العربیہ کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ الحدیدہ پر امریکی حملوں میں الکتیب کے علاقے میں بحریہ کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں حوثی بحریہ کے کمانڈر منصور السعدی المعروف "ابو سجاد" اور سات دیگر افراد زخمی ہوئے۔

الحدیدہ گورنری حوثیوں کے لیے ایک اسٹریٹجک فوجی، سکیورٹی اور اقتصادی مرکز ہے جس میں اس گروپ کی بندرگاہیں اور فوجی اڈے موجود ہیں۔ یہ بحیرہ احمر سے اسمگلنگ کے راستوں سے منسلک ہے جو حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں اور سامان کی ترسیل کا ایک راستہ ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخر سے واشنگٹن نے حوثیوں کے خلاف خاص طور پر حدیدہ اور صعدہ میں بڑے پیمانے پر فضائی مہم شروع کر رکھی ہے۔

گذشتہ منگل کو اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر دوبارہ بمباری شروع کرنے کے بعد سے حوثیوں نے چار بار اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی اہداف پر میزائل داغے ہیں۔ 19 جنوری کو غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے حوثیوں نے اسرائیل اور بحیرہ احمر پر اپنے حملے روک دیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں