العربیہ ایکسکلوسیو

خرطوم کی "گولیوں" سے ہالی ووڈ کی "روشنیوں" تک... سوڈانی اداکارہ کے سفر کی روداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

جنگ زدہ خرطوم سے لے کر ہالی ووڈ کے سرخ قالین تک، معروف سوڈانی اداکارہ "اسلام مبارک" کا فنّی سفر بالکل فلمی کہانی جیسا ہے۔ ڈرامہ "أشغال شقة جدا" میں شان دار کارکردگی کے بعد، انھوں نے فلم "سيرة أهل الضي" میں خاموشی کے ذریعے عورت کے درد کو بیان کرتے ہوئے ہالی ووڈ عرب فلم فیسٹول میں جیوری کا خصوصی ایوارڈ جیت لیا۔

اسلام مبارک نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے گفتگو کرتے ہوئے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ اعزاز ان کی محنت کا صلہ ہے، جس نے ان کی ذمے داریوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "فن سرحدیں توڑتا ہے" اور وہ اس یقین کو اپنی زندگی میں محسوس کر رہی ہیں۔

فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسلام نے بتایا کہ یہ کردار ایک مضبوط عورت کی نمائندگی کرتا ہے، جو اپنی زندگی خاندان کے لیے وقف کر دیتی ہے۔ یہ کردار ان کے فنّی شعور کی پختگی کا آغاز بھی ثابت ہوا۔

اسلام نے معروف ہدایت کار کریم الشناوی کے ساتھ کام کو ایک اہم موڑ قرار دیا، جنہوں نے خاتون اداکار کو آزادی اور رہنمائی دونوں فراہم کیں۔ اس کی بدولت "سيرة أهل الضي" ایک با وقار اور چیلنج سے بھرپور تجربہ بن گیا۔

اسلام کا کہنا ہے کہ فن سوڈانیوں کا عالمی پاسپورٹ بن سکتا ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے کردار کے ذریعے دنیا خواتین کے دکھ اور ہمت کو محسوس کرے۔ یہ خواتین صرف ایک مظلوم عورت نہیں، بلکہ حالات سے لڑنے والی ایک مضبوط شخصیت ہیں۔

اسلام کے مطابق، سوڈانی فنونِ لطیفہ اب مقامی حدود سے نکل کر عالمی سطح پر جگہ بنا رہے ہیں، حالاں کہ ملک میں جاری بحران نے اس ابھار کو دیر سے ممکن بنایا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا اب سوڈانی فن کاروں کی آواز سننے اور تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے، اور یہ صرف آغاز ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ سوڈان کی کہانیاں اور ثقافتیں دنیا بھر میں سنائی اور دکھائی جائیں۔

اسلام مبارک، جو یونیورسٹی آف سوڈان سے موسیقی اور ڈرامہ کی تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔ انھوں نے فلم "ستموت في العشرين" سے اپنے سینمائی سفر کا آغاز کیا۔ یہ فلم آسکرز کے لیے نامزد ہوئی تھی ، جو سوڈانی سینیما کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

مصری ڈرامہ "أشغال شاقة جدا" میں "مدینة" کے کردار سے اسلام نے خوب داد سمیٹی۔ وہ پہلے بھی فلم "أسد" میں محمد رمضان کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ اپریل 2023 میں جنگ چھڑنے کے بعد اسلام سوڈان سے قاہرہ منتقل ہو گئیں۔ وہ امید رکھتی ہیں کہ ان تجربات سے ان کے لیے مشرق کی ہالی ووڈ میں نئے دروازے کھلیں گے۔
اسلام کہتی ہیں کہ "میں ہمیشہ اپنے اندر سوڈانی فن کار کی شناخت کو لے کر چلتی ہوں، جس کی کہانیاں دنیا کو سننا چاہیے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں