پیر کے روز سے شروع ہونے والی بین الاقوامی مشقوں میں رائل سعودی ایئر فورس نے شرکت کی ہے۔ یہ جنگی صورت حال اور ریکیو مشنز پر حاوی مشقیں ترکیہ کے قونیا ایئر بیس میں منعقد کی گئیں۔
فضائی مشقوں میں سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے علاوہ بھی کئی ملکوں کی ایئر فورسز کے دستے شریک ہیں۔ مشقیں 11 دن جاری رہیں گی۔
سعودی فضائی دستے کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عبدالرحمان المنصور کے مطابق تلاش اور ریسکیو کے مقاصد اور تیاری کے مقاصد کے لیے انعقاد پذیر ہونے والی ان مشقوں میں سعودی عرب دو ہیلی کاپٹر لائے گئے تھے۔ علاوہ ازیں مکمل فضائی عملہ اور تکنیکی معاونین بھی مشقوں میں شریک ہوئے۔
لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ عبدالرحمان المنصور نے کہا ہمارے چھ فضائی کنٹرولر نے شرکت کی تاکہ اپنی ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیاری کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور اس سلسلے میں دوسری فورسز کے ساتھ اپنے تجربات کے ساتھ ساتھ مہارت شیئر کی جا سکے۔
ان گیارہ دنوں پر محیط رہنے والی مشقوں کے دوران جنگی ماحول میں بھی تلاش اور ریسکیو کے آپریشنز میں بہتر کارکردگی کو فوکس میں رکھا
گیا ہے۔
سعودی ٹیم پچھلے ہفتے ترکیہ پہنچی تھا ۔ ترکیہ میں سعودی ملٹری اتاشی ریئر ایڈمرل عبداللہ بن غیط نے مملکت کی ٹیم کا خیر مقدم کیا ۔