حج 2025: سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے حاجیوں کی ٹرانسپورٹ سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے حج 2025 کے سلسلے میں انتظامات اور تیاریوں کا بدھ کے روز جائزہ لیا ہے۔ وہ اس سے پہلے مکہ اور مدینہ میں بھی حجاج کے لیے ٹرانسپورٹ اور سامان کی نقل و حمل کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لے چکے ہیں۔

اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ آئے اور حج و عمرہ ٹرمینل پر تیاری و انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس حج ٹرمینل سے روزانہ سات ہزار سے زائد عازمین حج دوسرے ممالک سے پہنچنے کی توقع ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے حج ٹرمینل پر قائم کیے گئے پریس سنٹر کا بھی دورہ کیا اور حج کی کوریج کے لیے ملکی و غیر ملکی صحافیوں کو دی گئی سہولیت کا معائنہ کیا ۔

سعودی خبررساں ادارے 'ایس پی اے' کے مطابق بعدازاں وزیر ٹرانسپورٹ نے جدہ اسلامی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ تاکہ بحری راستے سے آنے والے عازمین حج کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے سکیں۔

اس موقع پر انہوں نے 100 پاسپورٹ کاؤنٹرز، 300 کی تعداد میں عازمین حج کے سامان سے متعلق بنائی گئی جگہوں اور ہیلتھ سنٹر کا جائزہ لیا۔

خیال رہے یہ ہیلتھ سینٹر ویکسینیشن اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ان طبی مراکز پر بزرگ اور طبی مدد کے طلبگار عازمین حج کی مدد بطور خاص کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں