بھارت سے جلد تجارتی معاہدہ ہو گا: امریکی وزیرِ تجارت کا اظہارِ امید

محصولات کے ایک مضبوط حامی ہاورڈ لٹنِک نے کہا کہ وہ بھارت کے ایک "عظیم پرستار" ہیں لیکن انہوں نے ابھرتی ہوئی معیشت کے محصولات کے استعمال سے متعلق دیرینہ تشویش کا اظہار کیا۔ (رائٹرز)

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی سکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنِک نے پیر کے روز بھارت کے ساتھ جلد تجارتی معاہدہ طے ہو جانے کی امید ظاہر کی تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصول کی دھمکیوں سے بچا جا سکے۔

"آپ کو مستقبل قریب میں امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کی توقع کرنی چاہئے،" انہوں نے "بہت زیادہ امید" کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس انڈیا سٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کو بتایا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

ٹرمپ نے وسیع پیمانے پر محصولات سے بچنے کی غرض سے ممالک کے لیے نو جولائی کی مؤخر کردہ ڈیڈ لائن مقرر کی ہے کیونکہ وہ اس چیز کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کے مطابق امریکہ کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ان کی اس کوشش کے عالمی معیشت پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹیرف کے ایک مضبوط حامی لٹنِک نے بھارت سے ٹیرف مذاکرات پر کہا، "میرے خیال میں انہیں ایک معقول اور مناسب سطح پر لانے پر مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں تاکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تجارتی شراکت دار بن سکیں۔"

انہوں نے کہا کہ "بھارتی حکومت کی بعض باتیں ایسی تھیں جو عموماً امریکہ کو ناگوار گذریں۔ مثلاً وہ فوجی سامان عام طور پر روس سے خریدتے ہیں۔"

لیکن انہوں نے کہا، ٹرمپ خدشات کے اظہار پر یقین رکھتے ہیں اور "بھارتی حکومت خاص طور پر اور براہِ راست اس پر توجہ دے رہی ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں