امریکہ نے ایران کے 8 اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک شخص پر پابندیاں عائد کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں جاری کی ہیں جس میں آٹھ اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک فرد کو ایران کی دفاعی صنعت کو حساس سازوسامان فراہم کرنے میں مبینہ کردار کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق ٹریژری سکریٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکہ ایران کی جانب سے دوہری استعمال کی حساس ٹیکنالوجی، پرزے اور مشینری کی خریداری کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ وہ ٹیکنالوجی ہے جو حکومت کے بیلسٹک میزائل، بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (یو اے وی) اور ہتھیاروں کے پروگراموں کو سپورٹ کرتی ہے۔

بیسنٹ نے کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں مزید کہا کہ محکمہ خزانہ ایران کی ان مہلک ہتھیاروں کی تیاری اور تعیناتی کی صلاحیت کو کم کرتا رہے گا جو علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ان اداروں میں ہانگ کانگ کی دو شپنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ ایک اور بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ خزانہ نے بھی آج یمن میں ایران سے منسلک حوثیوں سے متعلق مبینہ طور پر تیل کی غیر قانونی تجارت اور ترسیل کے الزام میں انسداد دہشت گردی کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ یہ پابندیاں حوثیوں کی مدد کے لیے تیل اور دیگر غیر قانونی سامان درآمد کرنے والے چار افراد، 12 اداروں اور دو جہازوں پر لگائی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں